بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت تعلقات بہتر کرلیں/ ڈونلڈ ٹرمپ

بھارت اور پاکستان کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے / چین

سرینگر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت تعلقات بہتر کرلیں۔ادھر چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ سی این آئی مانیٹرنگ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں دہشت گردوں کا حملہ بہت خوفناک تھا، اس حوالے سے رپورٹس مل رہی ہیں تاہم صحیح وقت آنے پر ان حملوں پر بات کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات بہتر کرلیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔ادھر چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی کیسو ال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہیدونوں ملک تحمل سیکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلے ہی فریم ورک طے پاچکا ہے، چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔

Comments are closed.