سپریم کورٹ نے انل امبانی کو دیا جھٹکا، 453 کروڑ روپے ادائیگی کا حکم

عدالت نے انل امبانی کو حکم عدولی کا قصوروار قرار دیا

انل امبانی کو سپریم کورٹ نے بدھ کے روز زبردست جھٹکا دیا۔ ایرکسن معاملے میں انل امبانی اور ریلائنس کمیونکیشن کے دو ڈائریکٹروں کو حکم عدولی کا قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ امبانی کے علاوہ ریلائنس ٹیلی کام کے چیئرمین ستیش سیٹھ اور ریلائنس انفراٹیل کی چیئرپرسن چھایا ویرانی کو حکم عدولی کا قصوروار پایا گیا ہے۔ عدالت نے 4 ہفتے کے اندر ایرکسن کو 453 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا ہے۔ ایسا نہ کر پانے کی صورت میں تین مہینے جیل کی سزا سنائی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے تینوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ ایک مہینے کے اندر جرمانہ نہ جمع کر پانے پر عدالت انھیں 30 دن کے لیے جیل بھیج دے گی۔

Comments are closed.