بھارت کے کئی شہروں میں کشمیریوں پر ہورہے حملوں، پرے پورہ سرینگر اور سوپور میں طلبا ء کے احتجاجی مظاہر ے

سرینگر18فروری /سی این ایس / بھارت کے کئی شہروں میں کشمیریوں پر ہورہے حملوں کیخلاف پرے پورہ سرینگر اور سوپور میں طلبا ء نے احتجاجی مظاہر ے کئے۔سی این ایس کے مطابق شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے وڈورہ کیمپس سے وابستہ طالب علموں نے ادارے کے احاطے میں ہی احتجاج کرتے ہوئے ہماچل میں حراست میں لئے گئے پنجورہ شوپیان پیزادہ تابش کی رہائی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی طالب علموں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کشمیری طالبان علم کو بھارت کے مختلف علاقوں میں خوف کا شکار بنایا جارہا ہے۔ادھر پرے پورہ سرینگر میں بھی پرائیویٹ ٹیوشن سینٹروں سے وابستہ بیسیوں طالب علموں نے کشمیریوں پر حملوں کیخلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔انہوں نے ان حملوں کی فوری روک اور کشمیریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بھارت کے کئی شہروں میں کشمیری طالب علموں کیخلاف دائر غداری کے مقدمے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments are closed.