پاکستان ایک ہزار قبریں تیار رکھیں ، بی جے پی کو پاکستانی قوم کو دھمکی
سرینگر/: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایک ہزار قبریں تیار رکھیں اور بہت جلد بھارتی فوج لیتہ پورہ حملے کا بدلہ لینے والی ہے ۔ بی جے پی لیڈرنے دفعہ 370اور 35Aکو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے فساد کی جڑ مذکورہ دفعہ ہی ہے ۔ اس دوران انہوںنے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر کہا ہے کہ کانگریس لیڈران ہمیشہ سے ہی مایوس کن بیانات دیتی آرہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیتہ پورہ واقع کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کی جانب سے پاکستان کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک اور بی جے پی لیڈر نے پاکستان کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ہزار قبریں تیار رکھیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی لیڈر وجے سونکر نے ایک نیشنل ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیتہ پورہ حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ سونکر نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایک ہزار قبریں تیاررکھیں کیوں کہ بھارتی فوج جلد ہی لیتہ پلوامہ حملے میں جاں بحق فوجی جوانوں کا بدلہ لے گی ۔سونکر نے کہا کہ کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے اسکے پیچھے پاکستان ہے اس میںکوئی دورائے نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب بہت برداشت کیا ہم نے ہم اپنے جوانوں کی موت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ بی جے پی لیڈرنے کہا کہ گھاٹی میں موجود جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے کا وقت آچکا ہے ۔ اور ہم اپنی فوج کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر وجے سونکر نے آرٹیکل 35Aکے بارے میں کہا کہ اس آرٹیکل کوختم کردینا ضروری بن گیا ہے کیوںکہ اسی آرٹیکل کی وجہ سے 370زندہ ہے اور جب یہ ختم ہوجائیگا تو 370کا مقصد خود ہی ختم ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو حاصل خصوصی دفعات ہی اصل مسئلے کی جڑ ہے اس لئے اس دفعہ کو آئین سے ختم کرنا ہی چاہئے ۔ سابق کرکٹر اور کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ بیان پر انہوںنے کانگریس کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے بیانات شروع سے ہی مایوس کن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سدھو نے جو بات کہی ہے یہ ناقابل قبول ہے کیوں کہ ہم اپنے جوانوں کی موت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں اس کا بدلہ پاکستانی عوام اور فوج سے ضرور لیا جائے گا۔
Comments are closed.