شوپیان کا ڈرائیور آزادی نعروں کے بیچ سپرد خاک

مارا گیا ڈرائیورشوپیان میں گذشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہوا
تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
ہزاروں لوگوں نے آزادی نعروں کے ساتھ شوپیان میں مارئے گئے سومو ڈرایؤرکو اس کے آبائی گاوں کاچڑورہ میں سپرد خاک کیا۔اس دوران عوام نے آزادی اور حزب المجاہدین کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ڈرائیورنظیر احمد شیخ گذشتہ روز فوج کی طرف سے شوپیان میں سرچ آپریشن کے ختم ہونے کے ملی ٹینٹوں اور حفاظتی عملے کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں مارا گیا۔
نظیر احمد شیخ کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب فوج اپریشن کے فارغ ہونے کے بعد اس کی گاڑی میں سوار ہوکر واپس لوٹ رہے تھے۔ اور ملی ٹینٹوں نے فوج پر فایرنگ شروع کی۔گولیوں کے تبادلے میں نظیر احمد کو گولی لگنے سے وہ موقعہ پر ہلاک ہوا۔ڈرائیور ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ڈرائیور ایسوسی ایشن نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی۔

Comments are closed.