سرینگر جموں شاہراہ مسلسل سات روز تک بند رہنے کے بعد کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال

شاہراہ پر درماندہ مسافروں اور ڈرائیوروں نے راحت کی سانس لی، پہلے چھوٹی گاڑیوں اور تیل ٹینکروں کو چلنے کی اجازت

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ کو آج سات روز کے بعد یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تاہم فی الحال شاہرہ پر چھوٹی درماندہ گاڑیوںاور تیل سے لدے ٹینکروں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ۔ شاہراہ پر درماندہ مسافروں نے سڑک کھلنے پر اطمیان کااظہار کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ کو آج سات روز کے بعد یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ شاہراہ پر کئی جگہوں پر پسیاں گرآنے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند تھی تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے دن رات کام جاری تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یک طرفہ ٹریفک کے کھلنے کے بعد پہلی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اور ان میں سے بھی صرف چھوٹی گاڑیوں اور تیل سے لدے ٹینکروں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹریفک این ایچ ایم رام بن سریش شرما نے خبر رسیا ں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سات روز کے بعد ٹریفک کو یکطرف چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماروگ اور پانتیال کے نزدیک پہاڑیوں سے لگاتار چٹانیں کھسکنے کے واقعات رونماء ہورہے ہیں تاہم ٹریفک آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر خطہ چناب کے آر پار ہوئی برفباری اور پسیاں گرآنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ ٹنل کے نزدیک ایک برفانی تودے کی زد میں آئے درجنوں افراد کے مارے جانے کے واقع کے بعد ٹریفک پوری طرح سے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ پر ہزارو ں کی تعداد میں مال بردار و مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیںتھی۔ ادھر شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں درماندہ مال بردار گاڑیوں پڑا مال تباہ ہوکے رہ گیا جس میں سبزیاں ، مرغ، بھیڑ بکریاں اور سبزیاں اور میوہ جات شامل ہے جس کے نتیجے میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے ۔

Comments are closed.