بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کر پانے پر خود سوزی کرنے والا باپ دم توڑ گیا
سکول احاطے میں سکول منتظمین کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی
سرینگر: لیبیا میں بیٹی کی اسکول کی فیس ادا نہ کر پانے پر تناو کے شکار باپ نے خود کو اسکول میں ہی ا?گ لگالی تھی اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق لبنانی شخص جارج زرئیک نے بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کرنے کے معاملے میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے تنازع پر جمعرات کو اسکول دفتر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی جس کے نتیجے میں وہ 90 فیصد تک جھلس گیا تھا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مجبور باپ دم توڑ گیا۔جارج کے مالی حالات نہایت خراب تھے جس کے باعث وہ بچی کو مفت تعلیم دینے والے ادارے میں داخلہ دلوانا چاہتا تھا تاہم سابق اسکول انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی تک بچی کو ’ لیونگ سرٹیفیکٹ‘ دینے سے انکار کردیا جب کہ جارج مالی حالات درست ہونے پر اسکول کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کراتا رہا۔سی این آئی کے مطابق اسکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ جارج کے دو بچوں کی داخلے کے وقت سے ٹیوشن فیس پہلے ہی معاف ہیں تاہم انہیں بس سروس، اسٹیشنری اور غیر نصابی سرگرمیوں کی مد میں چارجز جمع کرانا ہوں گے۔ جس کے لیے انہیں 4 بار مطلع کیا جا چکا تھا۔
Comments are closed.