وزیر داخلہ کے پاکستان کو متبنہ کرنے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج اور بھارتی فوج کے مابین گولہ باری

سرینگر: پاکستان کی فائرنگ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے وزیر داخلہ کے بیان کے محض 36گھنٹوں بعد ہی پاکستانی فوج نے پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔قریب ایک ہفتے خاموشی کے بعد ہندوپاک افواج کے مابین پھر گولہ باری ہوئی ہے ۔ دونوں جانب کی افواج نے جدید ترین ہتھیاروں سے ایک دوسرے کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران فوجی ترجمان نے پاکستانی افواج پر الزام لگایا ہے کہ پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے سرحدوں پر کشیدگی کے حوالے سے بیان میں انہوں نے پاکستان کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور گولہ باری پر بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے کے سامنے آئے بیان کے محض 36گھنٹوں بعد ہی پاکستانی فوج نے ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی ۔سی این آئی کے مطابق خطہ چناب کے آر پار ہوئی بھاری برف کے ایام ہندوستان اور پاکستانی سرحدوں پر بھی دونوں جانب کی بندوقیں خاموش رہیں تاہم آج قریب ایک ہفتے بعد صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قصبہ اور کیرنی نامی سرحدی پٹی پر سوموار کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین ایک بار پھر شدید گولہ باری ہوئی ۔ گولہ باری کے دوران دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ادھر فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ سوموار کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں فوج نے بھی شدید گولہ باری کی ۔ فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کے آس پاس پیش آیا جس کے بعد آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان وقفے وقفے سے گولیاں چل رہی تھیں۔لیکن ہماری فوج نے بھی پاکستانی بلااشتعال فائرنگ کابھر پور جواب دیا ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ہفتہ کے روز پاکستان کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستانی فوج نے پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب دیں گے اور ہم پھر گولیوں کا حساب نہیں رکھیں گے اس سخت بیان کے محض 36گھنٹوں بعد ہی ضلع پونچھ میں آر پار شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلاء ہوگئی ۔

Comments are closed.