محبوبہ مفتی سے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بات کا اثر، فوج اب سرینگر شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو ایئر لفٹ کرے گی

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے انہیں سرینگرجموں شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کو جہاز کے ذریعہ سری نگر لانے کے لئے انتظامات کرنے کی یقین دہانی کی۔سابق وزیر اعلیٰ محوبہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے سیتا رمن صاحبہ سے کئی دنوں سے شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں میں درماندہ ہوئے مسافروں کے بارے میں بات کی۔ محبوبہ مفتی کی فون کال کے جواب میں مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتھا رمن نے کہا کہ فوج سرینگرجموں شاہراہ پر درماندہ سواریوں کو ایئر لفٹ کرے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ فوج عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اْن طالب علموں کو بھی ایئر لفٹ کرے گی جو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کی طرف سفر کرتے ہوئے درماندہ ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا” فوج درماندہ طالب علموں اور دیگر لوگوں کو ایئر لفٹ کرے گی جو سرینگر یا جموں سے سفرکرتے ہوئے شاہراہ پر درماندہ ہوئے ہیں۔

Comments are closed.