ویڈیو:‌پلیڈیم سنیما لالچوک میں پولیس پارٹی پر گرنیڈ حملہ ،2پولیس اہلکار اور خاتون شدید طورپر زخمی ۔ فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا 

 

؂سرینگر؍10 فروری؍ جے کے این ایس؍ شہر سرینگر میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے عسکریت پسندوں نے پلیڈیم سنیما کے نزدیک پولیس پارٹی پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوئیں۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق اتوار نماز مغرب کے بعد پلیڈیم سنیما لالچوک کے نزدیک اُس وقت سنسنی اور خو ف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور خاتون شدید طورپر زخمی ہوئیں۔ نمائندے کے مطابق دھماکہ کی آواز سنتے ہی لالچوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور سی آرپی ایف کے آفیسران جائے موقع پر پہنچ گئے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمانڈوز کو بھی طلب کرکے لالچوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ پولیس کے ایک آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پلیڈیم سنیما کے نزدیک عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر گرنیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوء ہے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.