کشمیری نوجوان ہیرو بننے کا شوقین 4 فلموں میں ہی بالی ووڈ سے ہو گیا الوداع

اقبال خان بالی ووڈ اداکر نہ بن سکا تاہم ٹی و سیریلوں میں اپنی پہنچان بنانے میں ہوا کامیاب

سرینگر/: کشمیری نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی جانب سے بالی ووڈ میں کام کرنے کا شوق کافی پراناہے اور کشمیر سے بالی ووڈ میںکئی نامور ادار کامیاب رہے تاہم موجودہ دورمیں جو بالی ووڈ میں جانا کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہورہے ہیں ۔ انہی میں سے ایک کشمیرسے تعلق رکھنے والے اقبال خان ہیں جو کشمیر سے ہیرو بننے نکلے تھے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیںرہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ ایسی انڈسٹری ہے جہاں ایک موقع ملنے کے لئے لوگ سالوں سال جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ وہیں سالوں کی جدوجہد کے بعد اگر فلم مل بھی گئی تو خود کو اداکار کے طور پر ثابت کرنا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنا کسی اسٹرگل سے کم نہیں ہوتا۔ فلمیں تو پھر بھی مل جاتی ہیں لیکن ٹکے رہنے کی اس اسٹرل میں ہر کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہو پاتی۔ ایسے ہی ایک اداکار کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ یہ اداکار آج اپنی 39ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ہم بات کر رہے ہیں اداکار اقبال خان کی۔ وہ کشمیر کے رہنے والے ہیں، کشمیر سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ممبئی آگئے تھے۔ اقبال ٹی وی انڈسٹری کا جانا مانا چہرہ ہیں۔ فلموں میں انہوں نے 2002 میں آئی فلم ’کچھ دل نے کہا‘ سے قدم رکھا۔ اس فلم کے بعد انہوں نے تین اور فلمیں کی جن میں 2003 میں ’فنٹوش‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان 4 فلموں کے بعد ان کی کوئی فلم نہیں ا?ئی اور وہ بالی ووڈ سے پوری طرح غائب ہوگئے۔دوسری جانب ان کا ٹی وی کریئر کافی کامیاب رہا۔ انہوں نے 2005 سے سیریل ’کیسا یہ پیار ہے‘ سے انٹری لی اور اس کے بعد انہوں نے لگاتار 19 سیریل میں کام کیا.

Comments are closed.