ویڈیو: کیلگم کولگام میں خونین معرکہ آرائی دوران پُر تشدد جھڑپیں
10افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل
سرینگر/10جنوری/سی این آئی/ احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ کے استعمال کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی ضلع کولگام میں پیلٹ لگنے سے دس افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے کیلم دیوسر علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی کے دوران لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر احتجاجی مطاہرئے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ جھڑپوں کے ساتھ ہی فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور جب مظاہرین بضد رہے رو فورسز نے پیلٹ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں پیلٹ لگنے سے دس افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا ۔
Comments are closed.