کشمیر میں انتہا پسندی اورمغربی ہندوستان میں نکسلواد3سے چار برسوں میں مکمل صفایاکیا جائے گا: راجناتھ سنگھ

پاکستان کو سفید جھنڈا نہیں دکھائیں گے، اس نے گولی چلائی تو ہم گولیاں نہیں گنیں گے

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس سرکار پر برستے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے نکسواد اور علیحدگی پسندوں کے خلاف نرم رویہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے علیحدگی پسندی اور نکسلواد کا رجحان بڑھ گیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 سے 4 سال کے اندر ہندوستان سے نکسل واد ، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کا صفایا کر دیا جائیگا۔ کانگریس کی پہلے کی حکومتوں نے انتہا پسندی اور نکسل واد کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں ہماری حکومت آئیگی، تو کسانوں کی قرض معافی کی جائیگی۔ ہندوستان میں 55 سال تک ان کی حکومت رہی ہے اور کتنی مرتبہ قرض معافی کی گئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس سرکار پر برستے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے نکسواد اور علیحدگی پسندوں کے خلاف نرم رویہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے علیحدگی پسندی اور نکسلواد کا رجحان بڑھ گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کے نرم رویہ کی وجہ سے ہی مغربی ہندوستان نکسلواد اور کشمیر میں علیٰحدگی پسندوں کو طول ملا ہے جس کا خمیازہ آج دیش اُٹھارہا ہے تاہم اگر مرکز میں بھاجپا پھر سرکار بنانے میں کامیاب ہوگی تو کشمیر سے علٰحدگی پسندی کا رجحان اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ مغربی ہندوستان میں نکسلواد کا مکمل صفایا تین سے چار برسوںمیں کیا جائے گا اور ملک میں ہمیشہ کیلئے اس ناثور سے چھٹکارا مل جائے گا۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر بی جے پی نے پوری طاقت لگا دی ہے۔ اسی طرز میں ہفتہ کے روز بہار کے سمستی پور ضلع میں منعقد ایک تقریب میں شکرت کرنے پہنچے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوگوں کو خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب سفید جھنڈا نہیں دکھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلیگی۔ پاکستان کی جانب سے جب ایک گولی چلیگی تو پھر ہندوستان کی طرف سے گولی کی گنتی نہیں کی جائیگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 سے 4 سال کے اندر ہندوستان سے نکسل واد کا صفایا کر دیا جائیگا۔ پہلے کی حکومتوں نے انتہا پسندی اور نکسل واد کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں ہماری حکومت آئیگی، تو کسانوں کی قرض معافی کی جائیگی۔ ہندوستان میں 55 سال تک ان کی حکومت رہی ہے اور کتنی مرتبہ قرض معافی کی گئی؟ کسانوں کے معاشی حالات میں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائیگی‘‘

Comments are closed.