کشمیر بھارت کے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا اور کوئی بھی قوت اسے تبدیل نہیں کر سکتی/راجناتھ سنگھ

کنٹرول لائن پر پاکستانی فائرنگ سے انسانی جانوں کا اتلاف برداشت سے باہر

سرینگر: لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے پاکستان پر واضح کیا کہ یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور ہندوستان کے ساتھ ہی رہے گا اور کوئی بھی قوت اسے تبدیل نہیں کر سکتی۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور ماٹر شلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ اب تشویشناک بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے با ر بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی عمل میں لائی جائی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے تعلقات میں خرابی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا، ‘میں پاکستان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ہمیشہ سے پر امن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ اسلام آباد ہی ہے جو ان تعلقات میں بگاڑ چاہتا ہے، انھیں دہشت گردوں اور ان لوگوں کو روکنا چاہیے جو کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘ہم پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں لیکن ان تمام بدنام سرگرمیوں کا ذمہ دار پاکستان ہی ہے’۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ اب دنیا ہندوستان کو ایک کمزور (نرم) ملک کے طور پر شمار نہیں کرتی، ‘سرجیکل اسٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں، ہندوستان امن پسند ہے لیکن اب وہ کوئی کمزور (نرم) ملک نہیں ہے’۔انھوں نے ہندوستان کے خلاف ‘سازشیں’ کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ‘اگر کسی نے ہمیں چھوا بھی تو ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.