الیکشن کمیشن آف انڈیا اگر اس میں ناکام ہوگا تو معاملہ عدالتکا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا/مرکزی ادارہ
سرینگر: مرکزی ادارہ سنٹر فار اکارڈ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چناوی مہم کی تشہیر پر پابند لگائی جائے ۔ ادارہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا قدم اُٹھانے میں ناکام ہوگا تو عدالت کا دروزہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی ادارہ سنٹر فار اکارڈ نے الیکشن کمیشن آف انڈیاسے مطالبہ کیا ہے کہ چنائو سے پہلے سوشل میڈیا پر کسی پارٹی یا کسی لیڈر کے حق میں چنائوی مہم چلانے کے عمل پرپابندی لگائی جائے ۔ ادارہ نے کہا ہے کہ ’وٹس اپ‘فیس بُک،انسٹراگرام،ٹویٹر ‘اور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں اور پیجوں پر چنائو سے پہلے کسی پارٹی یا کسی لیڈر کے حق میں مہم چلانے کی اجازت نہیں دینے چاہئے ۔ ادارہ نے کہا ہے کہ جس طرح ٹیلی ویژن چینلوں ، اخبارات اور جریدوں پر انتخابات سے قبل کسی کے حق میں مہم چلانے پر پابندی لگائی جاتی ہے سوشل میڈیا کو بھی اس قانون کے دائرے میں لایا جائے ۔ ادارے نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر سوشل میڈیا پر چنائوی مہم چلانے پر پابندی لگائے اور اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا اس میں ناکام ہوگا تو ادارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔
Comments are closed.