ویڈیو:سوپور پولیس نے نقب زنی کا معمہ حل کیا ، لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ ضبط

سرینگر: سوپور پولیس نے چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ اور ایک گاڑی زیر نمبر JK04-4363برآمد کرکے تحویل میں لے لی ۔ سی این آئی کے مطابق معراج احمد ملہ ولد محمد اکبر ملہ ساکنہ بوٹینگو سوپور نے پولیس اسٹیشن میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ 30اور 31جنوری کی درمیانی رات کو نامعلوم نقب زن سوپور میں قائم اُس کے کیمپوٹر سینٹر میں گھس گئے اور وہاں سے جنریٹر او ر واٹر موٹر چُرا کر فرار ہوئے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 17/2019زیر دفعات 457,480آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے ایس ڈی پی او سوپور مشکور زرگر ، ایس ایچ او سوپور عبدالمجید کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا۔ چنانچہ ٹیم نے جانچ پڑتال کے دوران تین مشتبہ افراد جن کی شناخت اویس احمد قاضی ولد نثار احمد ، بلال احمد ڈار ولد غلام محمد ، عبید احمد قاضی ولد مناف قاضی ساکنان چھانہ کن سوپور کے بطور ہوئی ہے کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدگان نے اپنا جرم قبول کیا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کی نشاندہی پر جنریٹر اور واٹر موٹر برآمد کرکے ضبط کئے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

Comments are closed.