پہاڑی سے بھاری بھرکم چٹان نے دو افراد کو اپنی زد میں لاکر ابدی نیند سلادیا
سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک ایک بھاری بھرکم پتھر گرآنے کے نتیجے میںدو افراد اس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اس دوران دونوں افراد کی نعشوں کوپولیس نے اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر اُس وقت دو افراد لقمہ اجل بن گئے جب بتری چشمہ اور مروغ علاقوں کے درمیان نزدیکی پہاڑی سے چٹانین کھسک آنے کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران ایک بھاری بھرکم چٹان گرآنے کے نتیجے میں دو افراد اس کی زد میں آگئے جن کی شناخت سنجیٹ لاکراساکنہ علی پورہ مغربی بنگال اور پرمود منکوٹیا ہماچل پردیشن کے بطور ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں دونوں اشخاص نے جموں کی طرف پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور راستے میں نزدیکی پہاڑی سے چٹانیں گرآنے کی وجہ سے ایک بھاری بھرکم چٹان نے ان کو اپنی زد میں لاکر ابدی نیند سلادیا ہے۔ ۔ پولیس نے دونوں اشخاص کی نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن میں رکھا ہے اور قانونی لوازمات کے بعد ان نعشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.