ویڈیو: تباہ کن برفباری کے بعد آج وادی میں معمولات زندگی بحال
دن بھر دھوپ کھلنے سے لوگوں نے لی راحت کی سانس
سرینگر: گذشتہ روز ہوئی تباہ کن برفباری کے نتیجے میں وادی میںمعمولات زندگی متاثر رہنے کے بعد آج دن میں دھوپ کھلنے سے معمولات زندگی بحال ہوگئی جبکہ گذشتہ روز ہوئی تباہ کن برفباری کے بعد آج جمعہ کو صبح سے ہی شہرسرینگر سمیت وادی بھر میںمطلع صاف ہوا اور بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا جس کے نتیجے میں دن بھر دھوپ کھلنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ اس دوران شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ رات منفی 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگرچہ وادی میںاگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں بدھ کے روز اور جمعرات کو ہوئی سخت ترین برفباری کے نتیجے میں کئی لوگ ازجان ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مکانات ڈہہ چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ اس دوران آج جمعہ کے روز صبح سے ہی مطلع صاف دکھائی دیا اور بادلوں کی اوٹ سے سورج نکلنے سے اچھی خاصی دھوپ دن بھر کھل اُٹھی ۔ موسم میں بہتری کی وجہ سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ہے ۔ شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر قصبہ جات میں دن بھر دھوپ کھلنے کے نتیجے میں معمولات زندگی بحال ہوگئی اور لوگوںنے اپنے کاموں کی طرف پھر دھیان دینا شروع کیا تاہم وادی بھر کی 80فیصدی سڑکیں ہنوز زیر برف ہے ۔ اس دورن محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی میں اگرچہ اگلے چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی اور رات کا درجہ حرارت منفی 7ڈگری سیلیس تک چلا جاسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ وادی میں موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اہل کشمیر کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اور چلہ کلان کے 40دنے گزرنے کے بعد بیس روزہ چلہ خورد میں بھی لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی اور چلہ خورد کے 9روز میں 6دنوں تک موسم ابتر رہا جبکہ محض تین دنوں ہی موسم خشک رہا ۔ ادھرمحکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5ڈگری سیلیس رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ دنوں کے بنسبت کافی بہتر ہے ۔ جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.