کیول کمار شرما نے لوگوں کی راحت رسانی کیلئے موثر لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا

خراب موسمی حالات سے پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لیا

جموں: گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے لوگوں کی راحت رسانی کے لئے موثر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ خراب موسمی حالات کے نتیجہ میں لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
کمشنر سیکرٹری جنگلات ایم کے دویدی، سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کمار، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید شاہ سیکرٹری پی ایچ ای فاروق شاہ اور محکمہ کے متعلقہ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
مشیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کو ضروریات کی تمام اشیاء فراہم کرائی جانی چاہئیں اور اس کے علاوہ سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹانے کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بارش اور برف کی وجہ سے پانی جمع ہوا ہے، کی نکاسی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
مشیر کو بتایا گیا کہ شہروں اور قصبوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام پہلے ہی شروع کیا گیا ہے اور رابطہ سہولیات کو بحال کیا جارہا ہے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ بجلی اور پینے کے پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس سے قبل کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سی ای سی فیروز احمد خان نے دیگر کئی کونسلروں کے ہمراہ کیول کمار شرما کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹو کونسلر نے کرگل کے ترقیاتی پروجیکٹوں اور کیپکس بجٹ2018-19 سے جڑے کئی معاملات پر مشیر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی نوٹس میں لائے گئے معاملات پر مناسب غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی مرکزی اور ریاستی سکیموں کے تحت کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔

Comments are closed.