سرینگر: وادی میںجاری بھاری برفباری کے نتیجے میں بجلی سپلائی پوری طرح سے متاثرہوچکی ہے جس کو بحال کرنے میں محکمہ ابھی تک ناکام ہوچکا ہے جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دور دراز علاقے برقی رو سے محروم ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر میں بھی ابھی تک بجلی کا نظام درہم برہم ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جاری بھاری برفباری کے نتیجے میں برقی رو کا نظام سد فیصد متاثرہ ہوچکا تھا تاہم محکمہ برقی رو کی سپلائی کو بحال کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔اور آج بھی 80فیصد وادی بجلی سپلائی سے بُر ی طرح سے متاثر ہے ۔ لوگوں نے اس حوالے سے کہا کہ بجلی کی عدم دستیاب کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی کے دور دراز علاقوں میں گذشتہ6دنوں سے برقی رو نہیں ہے اور شام کے بعد تمام علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اگرچہ اس بات کا دعویٰ کرتی ہے کہ 90فیصدی بجلی بحال کی گئی ہے تاہم ان کے دعوئوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیوں کہ شہر سرینگر کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع کے مضافاتی علاقوں میں بجلی نہیں ہے اور80فیصدی آبادی بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سخت ترین سردی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لھٰذا بجلی کی سپلائی کی بحالی کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ بدھ کے روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں شہر سرینگر کے اکثر علاقہ جات برقی رو سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.