ائیرفون لگا کر بات کرنا پڑا مہنگاپڑا، اچانک لگا زوردار جھٹکا اور 24 سالہ نوجوان کی ہوگئی موت

سرینگر: تھائی لینڈ کے چون بوری ریاست میں رہنے والے ایک شخص کی موت اس وجہ سے ہوگئی کیونکہ وہ فون چارجنگ پر لگاکر ائیرفون کے ذریعہ بات کررہا تھا۔ صبح جب مکان مالک گھر پہنچا تو اس شخص کو مردہ پایا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق تھائی لینڈ کے چون بوری ریاست میں رہنے والے ایک شخص کی موت اس وجہ سے ہوگئی کیونکہ وہ فون چارجنگ پر لگاکر اییرفون کے ذریعہ بات کررہا تھا۔ صبح جب مکان مالک گھر پہنچا تو اس شخص کو مردہ پایا۔تھائی لینڈ کے چون بوری ریاست میں رہنیو الا 24 سال کا کرٹسڈا سوپول رات میں موبائل چارجنگ پر لگاکر کسی سے بات کررہا تھا۔ بات کرنے کے دوان اس نے اییر فون کے اسپیکر کو اپنے منہ سے دبارکھا تھا۔ اسی دوران اس کو زور کا جھٹکا لگا اور اس کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کرٹسڈا کی موت کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس کو بستر سے جو لاش ملی ، اس کو دیکھنے پر پایا گیا کہ کرٹسڈا کے کان میں اییرفون لگا ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جھٹکا اتنا زوردار تھا کہ اس کے کان میں لگے اییرفون سے کان کا کچھ حصہ بھی جل گیاتھا۔سی این آئی کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ فون چارج پر لگاکر اییرفون سے بات کرنے سے اس کی جان چلی گئی۔ چون بوری پولیس سربراہ کے مطابق یہ دیگر لوگوں کو خبردار کرنے والا ایک معاملہ ہے۔ سستے اور نقلی چارجر اور فون چارج پر لگاکر بات کرنا آپ کی جان لے سکتا ہے۔

Comments are closed.