جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن نے ورلڈپریس ڈے منانے سے کیا انکار

جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن نے ورلڈ پریس ڈے منانے سے انکارکیا ہے۔ایسوسی ایشن کاماننا ہے کہ ریاستی انفامیشن نے پریس سے جڑے افراد کو اشتہارات دینے سے قاصر رکھا ہے۔اوراس پیشے سے جڑے افراد روزی روٹی کے لئے محتاج ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ریاست میں کئی دھایؤں سے نامساعد حالات کے دوران ذرائع ابلاغ سے جڑے تقریباً 11افرادمارے گئے ہیں۔پریس برادری کے مطابق ورلڈ پریس ڈے دنیا کے تمام صحافیوں کے ساتھ اپنے مشکلات بیان کرنے کے لئے منایا جاتا ہے اور ریاست میں صحافی برادری کوگوں نا گوں مشکلات سے دچار ہونا پڑتا ہے۔ اورحکومت صحافی اور صحافت کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Comments are closed.