ہندوستان کے ساتھ بات چیت کا ’بنیادی نقطہ‘ کشمیر رہے گا
سرینگر؛ پاکستان کے وزیرمواصلات چودھری فواد حسین نے ہندستان سے ’کشمیر مسئلے‘کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی سمت میں بات چیت کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیامانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیرمواصلات چودھری فواد حسین نے ہندستان سے ’کشمیر مسئلے‘کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی سمت میں بات چیت کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔یہاں ایوان صدر میں منگل کو ’یوم یکجہتی کشمیر ‘پر ایک خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک علاقائی مسئلہ ہونے کے بجائے ایک انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کو کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد پر غور کرنا چاہئے۔پاکستان کے وزیرمواصلات چودھری فواد حسین نے ہندستان سے ’کشمیر مسئلے‘کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی سمت میں بات چیت کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔فواد حسین نے کہا کہ پاکستان نے ہندستان کو بات کیلئے براہ راست مدعو کیا ہے لیکن اس بات چیت کا ’مرکزی نقطہ‘کشمیر ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی امیدوں کے مطابق کشمیر مسئلے کوحل کرنے کی امید کررہے ہیں۔(سی این آئی)
Comments are closed.