ویڈیو:لارنو کولگام میں سی ار پی ایف کیمپ پر دن دھاڑے گرینیڈ حملہ
سی آر پی ایف اہلکار زخمی ، علاقے میں خوف و ہراس کی لہر
سرینگر/06فروری/سی این آئی/ جنوبی ضلع کولگام کے لارنو علاقے میں ایک مرتبہ پھر جنگجوئوں نے اپنی موجودگی کا بھر پور احساس دلاتے سی آر پی ایف کیمپ پر دن دھاڑے حملہ کرکے گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میںسی آر پی ایف اہلکارزخمی ہو گیا ۔ دھماکے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے لارنو علاقے میں بدھ کی بعد دو پہر اس وقت اس وقت سنسنی اور افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں نے دن دھاڑے18بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کونشانہ بنا کر گرینیڈ داغا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے نا معلوم سمت سے سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا۔ ذرائع کے مطابق گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک کے بیچ و بیچ زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ذرائع کے مطابق گرینیڈ حملے کے ساتھ ہی علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی جب لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ اسی دوران حملے کے ساتھ ہی آس پاس کھڑی فورسز کی مزید کمک جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے سیا ٓر پی ایف اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر انہیں اسپتال منتقل کیا۔اسی دوران حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے صورتحال کا جائزہ لیا ،پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پْر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںسی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔(سی این آئی)
Comments are closed.