اسمبلی کے 37حلقوں اور ادھمپور کے پارلیمنٹ حلقے میں رتھ یاترا نکالنے کابھی امکان
سرینگر//05فروری// اے پی آئی ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن کے دوران واضح اکثر یت حاصل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے قو می صدر نے 24-25 فروری کو ریاست جموں کشمیر کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے چھ حلقوں کیلئے نامزد امیدواروں پر غور کیاجائے گا اور ریاست کے 37اسمبلی حلقوں میں رتھ یاترا نکالی جائے گی تا کہ لوگوں کو بی جے پی کی طرف متوجہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ریاست میں ساٹھ ہزار بوتھ ورکر اپنی خد مات انجام دے رہے ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قو می صدر امیت شاہ نے وزیر اعظم ہند کے دور ریاست کو اہمیت کاحا مل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارتی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ریاست کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کر نے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بغیر اور کو ئی پارٹی کام نہیں کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالات کی بہتری کی طرف مرکزی حکومت خصوع صی تو جہ دے رہی ہے اور وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران ملی ٹینسی کے خلاف جورخ اختیار کر نے کاعندیہ دیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ریاست میں امن کی بحالی ،تعمیر و تر قی ،بے روز گاری کے خاتمہ اور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے میں کس قدر سنجیدہ ہے ۔اور وزیراعظم نے پانچ سال کے دوران دس سے زیادہ بار ریاست کا دورہ کر کے حالت کا جائزہ لینے کے علاوہ تعمیر تر قی کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے سنگ بنیاد ڈالنے کی خاطر خد مات انجام دی ۔پی جے پی کے صدر نے کہاکہ پارٹی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اور 24-25فروری کوریاست کا دورہ کرو ں گا تا کہ پارلیمنٹ الیکشن کیلئے نامزد امیدواروں پرغور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کے 37 اسمبلی حلقے اورادھمپور کے پارلیمنٹ حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رتھ یاترا ہ نکالی جائے گی تا کہ لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف متوجہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ60 ہزار کے قریب ورکر اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں جو اس بات کی عکاسی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں کشمیر میں واضح اکثر یت حاصل کریگی ۔نیشنل کانفر نس پی ڈی پی اور کانگریس کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ریاست کے لوگ ان پارٹیوں کی کار کردگی سے پوری طرح واقف ہے اور جا نتے ہے کہ اقتدار میں رہ کر انہوں نے ریاست کے عوام کو استحصال کے سوا اور کچھ بھی نہیں دیا ہیں۔
Comments are closed.