امن میں رخنہ ڈالنے ،سنگباری کرنے کے الزام میں 9نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لا ئی
سرینگر//05فروری// اے پی آئی جنوب کشمیر کے آری ہل ،آری گام علاقوں میں چھاپوں کے دوران سنگباری کرنے، ملک دشمن سر گرمیاں انجام دینے، پولیس و فورسز کے خلاف کاروا ئیاں عمل میں لا نے کے الزام میں پولیس و فورسز نے 9نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی۔ مقا می لوگوں نے گرفتاریوں پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف نو جوانوں کے مستقبل کو تابناک روشن بنانے کے دعوے کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب نوجوانوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشنوں ،انٹرو گیشن سینٹروں اور جیلوں میں ٹھونس کر انہیں تشدد اختیا رکرنے پرمجبور کیاجارہا ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق آ ری ہل اور آری گام پلوامہ کے علاقوں میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا جب پولیس و فورسز نے 4اور5فروری کی درمیانی رات کو کئی رہائشی مکانوں پرچھاپے ڈالے اور سنگباری کرنے ملک دشمن سر گرمیاں انجام دینے ،امن امان میں رخنہ ڈالنے ،پولیس و فورسز کے خلاف کارا ئیاں انجام دینے ،لوگوں کوغیرقا نونی سر گر میوں کیلئے اکھ انے کے الزم میں نو نو جوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لا ئی ۔پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ نو جوان باربار امن میں رخنہ ،قا نونی اپنے ہاتھ میں لینے ،لوگوں کئے جان مال کونقصان پہنچا نے اور غیرقا نونی سر گر میاں انجام دینے کی کارو ائیاں انجام دینے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور پولیس و فورسز کوانتہائی مطلو ب تھے ۔ادھرعو امی حلقوں نے پولیس و فورسز کی کاروا ئی کو انتقام گیری نو جوانوں کے مستقبل کو مخدوش بنانے کی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار نو جوانوں کے مستقبل کو تابناک روشن بنانے کاپہاڑہ پڑھا رہے ہے او ردوسری جانب جنوب کشمیرمیں با ؛لخصوص نوجوانوں کو پولیس اسٹیشنوں ،انٹرو گیشن سینٹروں اور جیلوں میں ٹھونس کر انہیں تشدد اختیا رکرنے پرمجبور کیا جارہاہے ۔عوا می حلقوں نے گرفتار کئے گئے سبھی نوجوانوں کورہاکرنے کامطالبہ کیا ۔
Comments are closed.