11ڈاکٹروں 44نیم طبعی عملے کی غیر حاضری پروجہ بتاؤ نوٹس اجراء، ڈپٹی کمشنر شوپیاں نے ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کیا

سرینگر//05فروری// اے پی آئی سرکاری اداروں میں ورک کلچر کو بہتر بنانے شفافیت کو یقینی بناے،بے ضابطگیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کام چور ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرنس برداشت کرنے کاعندیہ دیتے ہوئیے ڈپٹی کمشنرشوپیاں نے ضلع اسپتال شوپیاں کااچانک دورہ کرنے کے دوران غیر حاضر11ڈاکٹروں 44نیم طبعی عملے کے ملازمین کو موقعے پر ہی وجہ بتاؤ نوٹس اجراء کرتے ہوئے کہا کہ من مانی کی کسی کواجازت نہیں دی جا ئے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے زیرتعمیر پروجیکٹوں کووقت پر مکمل کرنے کی بھی انتظامیہ کو ہدایت کی ۔اے پی آ ئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر اویس ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ کے ہمراہ ضلع اسپتال شوپیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال انتطامیہ کوہدایت کی کہ اسپتال میں بیماروں کیلئے گرمی اور دوسرے سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور بہترطبعی سہولیات فراہم کی جائے ۔ڈپٹی کمشنرنے دورے کے دوران ضلع اسپتال میں تعینات 11ڈاکٹروں اور 44نیم طبعی عملے کے ملازمین کوغیر حاضرپا کرانہیں وجہ بتاؤ،نوٹس اجراء کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ اگر انہیں نوکری سے معطل کیاجائے تو انہیں کیا اعتراض ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کام چور اور غیر حاضرملازمین کے خلاف زیرو ٹالرینس کالائحہ عمل اپنا یاجا رہا ہے اور ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارو ائیاں عمل مٰیں لائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے کئی تعمیراتی پروجکیٹوں کا بھی معائنہ کیا اور انتظا میہ کو ہدایت کی کہ جن ٹھیکہ داروں یا ایجنسیوں کو ٹھیکے الرٹ کئے ہیں انہیں وقت پرکام کرنے کا پابندبنایا جا ئے۔

Comments are closed.