سرینگر : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اوڑی قصبہ میں منگوار کے روز ایک غیر ریاستی باشندے کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں پولیس نے منگل کو ایک غیر ریاستی باشندے کی لاش برآمد کی۔منگوار کی صبح اوڑی سومو سٹینڈ کے نزدیک کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کے نتیجے میں وہاں سراسمگی پھیل گئی اس دوران پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور مذکورہ لاش اپنے تحویل میں لی۔لاش کی شناخت مہندرپال سنگھ ساکنہ ہریانہ کے طور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مہندر دماغی طور کمزور تھا اور وہ دوران شب باہر شدید سردی میں رہنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر دفعہ آر پی سی174 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.