ٹریفک دباؤ سے نمٹنے کیلئے سرکار اور محکمہ ٹریفک ناکام ،لوگوں کو الزام
سرینگر /: ریاست خاص کر وادی کشمیر میں بڑھتے سڑک حادثات پر عوام میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے اور وہ الزام عائد کر رہے کہ ریاستی سرکار اور محکمہ ٹریفک کی نا اہلی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں وہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا ہے جس دن کوئی سڑک حادثہ پیش نہ آیا اور انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو ۔ادھر بڑھتے ٹریفک دبائو کی وجہ سے شہروں ور قصبوں میںٹریفک جام نے پیدل چلنے والوں کی آمدورفت ناممکن بنادی ہے ۔فٹ پاتھوں پر زبردستی قبضہ جمایا گیا ،سڑکوں پر ریڈے اور بیڈ لگانے والوں نے اپنا تسلط قائم کیا ہوا ہے اور رہی سہی کسر دکانداروں نے اپنا مال دکانوں سے باہر لگا کر پوری کردی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموں کشمیر میں روز بروز بڑھتے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں ہونے کیلئے ریاستی سرکار اور محکمہ ٹریفک کو ذمہ دار قرار دیتے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک کی نا اہلی کی وجہ سے وادی کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق ٹریفک عملے کی طرف ست مثبت اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔اسی دوران بازاروں میں بردست چہل پہل کی وجہ سے شہروں اور قصبوں میں تریفک جام کی وجہ سے تمام قسم کی گاڑیاں سڑکوں پر درماندہ ہوکر رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔شہروں اور قصبوں میں میں پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ تعمیر کئے گئے تھے تاہم ان پر لوگوں نے قبضہ جما کر کاروبار شرو ع کردے ہے اور قبضی جمانے والوں نے فٹ پاتھوں کو اپنی جاگیر سمجھا ہے جو لوگ فٹ پاتھوں پر اپنا کاروبار چلاتے ہیں وہ باضابطہ پولیس اور بلدیاتی اداروں کی مٹھیاں گرم کرتے ہیں اسلئے بار بار لکھتے اور متعلقہ اداروں کا دھیان مبذول کرانے کے باوجود فٹ پاتھوں کو خالی نہیں کرایا جاسکتا ہے ۔ٹریفک جام کی خاص وجہ یہ بھی بنتی ہے ہے سڑکوں پرریڈے اور بیڈ لگانے والوں نے اپنے دکان سجائے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور خریداری کرنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں ، ملازموں،طلباو طالبات اور بیماروں کو سفر کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ٹریفک جام ہونے پر اپنی نراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کی سب سے بڑی وجہ بلدیتی ادارے ،پولیس اور ٹریفک اہلکار ہیں جو اپنے حقیر مفادات کی خاطر فٹ پاتھوں پر زبردستی قبضہ جمانے والوں کو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں ۔ٹریفک جام ہونے کا سلسلہ پچھلے کئی برسوں سے وادی میں روز کا معمول بن گیا اور اب اس نے قانون کی شکل اختیار کی ہوئی ہے ۔
Comments are closed.