یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر ہندوپاک افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے

سرحدی ضلع پونچھ میںآر پار شدید گولہ باری ، سرحدی آبادی خوف و دہشت کے سائے میں

سرینگر: یو م یکجہتی کشمیر کے موقعے پرسرحدی ضلع پونچھ میں ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک بار پھر ایک دوسری کی پکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے زبردست گولہ باری کی جس کی وجہ سے سرحدی آبادی دہل اُٹھی اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزم عائد کی ہے کہ پاک فوجی نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں فوج نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھول کر بھر پور جواب دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے دن پر ہندوستان اور پاکستانی افواج نے چند دنوں کی خاموشی کے بعد آج ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے سرحدی ضلع پونچھ کے سلوتری اور گلپورہ سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور سرحدی آبادی سہم کے رہ گئی۔ اس دوران آر پار شلنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لوگوںنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ہے ۔ اس دوران فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منگوار کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی تاہم اُس پار ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے بھی پاک گولہ باری کا بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستاتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول اور سرحدوں پر کشیدگی کے بیچ گذشتہ ماہ سے ہی شدید گولہ باری جاری ہے تاہم آج چند دنوں کی خاموشی کے بعد سرحدوں پر ایک بار پھر گولیوں کی گن گرج سنائی دی ۔ واضح رہے کہ 2003میں ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تاہم دونوں جانب کچھ مدت کے بعد ہی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوںممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے آئی ہے ۔ آر پار گولہ باری میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ۔

Comments are closed.