بھارت کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش میں مصرو ف
سرینگر : بھارت کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنیکی کوشش کررہا ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لندن میں عالمی کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانیت کاخون بہہ رہا ہے،وادی جل رہی ہے اور وہاں کے لوگ خوفزدہ ہیں، کشمیرمیں سیکڑوں اجتماعی قبروں کی نشاندہی ہوئی ہے، ہمارا عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وہ کیوں پوری کشمیری نسل کو قتل اور کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنیکی کوشش کررہا ہے جب کہ اس نے ایسے علاقے پرقبضہ کرکھا ہے جو اس سے تعلق ہی نہیں رکھتا، سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، سول سوسائٹی کشمیرکی صورتحال پر آواز بلند کرے اور بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی بھی خاموشی ختم ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیرتنازع میں ایک فریق ہے، لاکھوں کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا اور ہمیں یقین ہے کشمیریوں کیلیے حق خود ارادیت کا دن قریب ہے۔
Comments are closed.