وزیر اعظم نے ریاست میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک روزہ دورے کے دوران یہاں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے جموں اور سری نگر میں اہم ایمز پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
آج صبح لداخ سے ریاست جموں وکشمیر کا دور ہ شروع کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لیہہ میں کوشک باکولا رِنپوچے ائیر پورٹ میں نئے ٹرمنل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہ عمارت 11.8 ایکڑ اراضی پر 480کرو ڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ اس میں 18 چک اِن کائونٹر ، دو اریول بیگیج کورو زلز ، تین مسافروں کے لئے بوڈنگ برج جس میں 200کاروں کو پارک کرنے کی گنجائش موجود ہوگی۔نئے ائیر پورٹ ٹرمنل کو A-320 اور B-737 ائیر کرافٹوں کو رکھنے کے لئے وسعت دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے220کے وی سنگل سرکٹ سری نگر ۔ آلسٹینگ ۔ دراس۔ کرگل ۔کھلسی ۔ لیہہ ٹرانسمیشن نظام کے ذریعے لداخ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ جوڑنے کے عمل کا بھی افتتاح کیا۔ تاکہ خطے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔اس اہم پروجیکٹ کی سنگ بنیاد وزیر اعظم نے اگست 2014ء میں رکھی تھی۔یہ ٹرانسمیشن نظام پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا نے 2361.60کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے۔
وزیر اعظم نے لداخ میں 9MW داہ ہائیڈوالیکٹرک پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ95کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور علاقے کے 6دیہات اس پروجیکٹ کی بدولت مستفید ہوں گے۔
وزیر اعظم نے یونیورسٹی آف لداخ ایکٹ 2018کے تحت یونیورسٹی آف لداخ قائم کرنے کا بھی آغاز کیا۔ یہ ایک کلسٹر یونیورسٹی ہوگی جس میں نوبرا، لیہہ ، زانسکار ، کرگل ، دراس اور کھلسی کے ڈگری کالج شامل ہوں گے۔اس یونیورسٹی کے اِنتظامی دفاتر لیہہ اور کرگل میں قائم ہوں گے۔
وزیرا عظم نے لداخ خطے میں کئی نئے سیاحتی اور ٹریکنگ روٹس کو کھولنے کا بھی اعلان کیاجس کی بدولت علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ لداخ خطے میں پروٹیکڈیڈ ایئریا پرمٹس ویلڈیٹی کو 15دِنوں تک اضافہ کیا گیا۔ اب سیاح لداخ میں زیادہ عرصے تک ٹھہر سکتے ہیں۔

PM inaugurates and lays foundation stone for various development projects in Leh

LIVE Video | PM unveils development projects worth Rs 12000 cr in LadakhRead The Full Story Here:https://bit.ly/2UB4DBd

Posted by Tameel Irshad on Saturday, 2 February 2019

وزیر اعظم نے سینٹرل انسٹی چیوٹ آف بدھسٹ سٹیڈیز لیہہ کی آڈیٹیورم میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔
گورنر ستیہ پال ملک ، وزیر اعظم کے دفتر وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ ، قانون سازکونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی ، چیئرمین / سی ای سی ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ جے۔ ٹی ۔ نمگیال ، چیئرمین /سی ای سی ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز احمد خان ، رکن قانون ساز یہ چیرنگ دورجے ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، ڈی سی لیہہ اونی لواساو دیگر سول ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر پر موجود تھے۔
اس سے قبل لیہہ پہنچنے پر وزیر اعظم کو گورنر ستیہ پال ملک ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم اور سول ، پولیس انتظامیہ اور فوج کے اعلیٰ افسران نے انہیں استقبال کیا۔
جموں میں وزیر اعظم نے وِجے پور سانبہ میں ایمز جموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
ایمز جموں پی ایم ڈی پی کے تحت 1661کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔لگ بھگ 2000کنال اراضی اس مقصد کے لئے صحت و طبی تعلیم محکمہ کو منتقل کیا گیا ہے۔ایمز جموں ریاست کا سٹیٹ آف آرٹ سپر سپیشلٹی ہسپتال ہوگا جس میں 750 بستروں کے علاوہ ایک میڈیکل کالج اور ایک نرسنگ کالج بھی شامل ہوگا۔
وزیر اعظم نے جموںمیں سجوال ( پرگوال ۔ اندری پتیاں ) میں دریائے چناب کے اوپر تعمیر کئے جانے والے پُل کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔
وزیر اعظم نے دیویکا اور توی دریائوں پر تعمیر کئے جانے والے پولیوشن ابیٹمنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو این آر سی پی کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے اور اس پروجیکٹ پر 186.74کروڑروپے خرچ کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے نادرن ریجنل سینٹر آف انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن کیمپس جموں کا سنگ بنیاد رکھا جو جموں کے کیریاں علاقے میں 15.25ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پروجیکٹ16.40 کرو ڑروپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔
اُنہوں نے کٹھوعہ کے جنگلوٹ علاقے میں یونیورسٹی انسٹی چیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا بھی افتتاح کیا۔ اُنہوں نے جموں یونیورسٹی میں انٹرپرینور شپ اینڈ کیئریر ڈیولپمنٹ ہب کا بھی آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے سی وی پی پی پی ایل کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب کے اوپر تعمیر کئے جانے والے 624ایم ڈبلیو کیرو ہائیڈو الیکٹرک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ پروجیکٹ پر 4708.60کروڑ روپے خرچ وزیر اعظم نے سی وی پی پی پی ایل کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب کے اوپر تعمیر کئے جانے والے 624ایم ڈبلیو کیرو ہائیڈو الیکٹرک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ پروجیکٹ پر 4708.60کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور یہ پروجیکٹ 54 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔

اس موقعہ پر این ایچ پی سی اور جے کے پی ڈی ڈی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے تاکہ ضلع کشتواڑ کے درب شالہ علاقے میں دریائے چناب پر 850ایم ڈبلیو ہائیڈو الیکٹرک پروجیکٹ تعمیر کیا جاسکے ۔
گورنر ستیہ پال ملک ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ ، ممبران پارلیمان جگل کشور اور شمشیر سنگھ منہاس ، گورنر کے مشیر کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھر امنیم ، مرکزی سیکرٹری ، انتظامی سیکرٹری ،اعلیٰ سول و پولیس افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
وزیر اعظم نے اس موقعہ پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
اس سے قبل جموں ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کو گورنر ستیہ پال ملک ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، آئی جی پی جموں ایم کے سنہا ، ڈی سی جموں رومیش کمار و دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔
دورے کے آخر پر وزیر اعظم نے سری نگر میں کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں ایمز کشمیر جو اونتی پورہ پلوامہ میں تعمیر ہوگا اور جس پر 1828کرو ڑروپے لاگت آئے گی۔ اس پروجیکٹ کے لئے 207ایکڑ اراضی مخصو ص رکھی گئی ہے۔ایمز کشمیر سٹیٹ آف آر ٹ سپر سپیشلٹی ہسپتال ہوگا جس میں 750بستروں کے علاوہ ایک میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے قوم کے نام 400کے وی ڈبل سرکٹ جالندھر ۔ سانبہ ۔ راجوری ۔ شوپیاں۔امرگڈھ( سوپور) ٹرانسمیشن لائن وقف کی۔ یہ پروجیکٹ 3000 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی بدولت وادی کشمیر کو اضافی ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم ہوگی ۔
وزیر اعظم نے ضلع بارہمولہ میں سنگھ پورہ ،کپواڑہ میں ویلگام اور ضلع کشتواڑ میں پاڈر علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے ماڈل ڈگرکالجوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے دیہی بی پی او اورضلع گاندربل کے سہہ پورہ علاقے میں ملٹی پرپز انڈور سپورٹس فیسلٹی کا افتتاح کیا۔

 

LIVE : PM Modi addresses a public meeting in Jammu

LIVE : PM Modi addresses a public meeting in JammuIndia Will Not Forget The Pandit Sacrifices, PM Says

Posted by Tameel Irshad on Sunday, 3 February 2019

بانڈی پورہ کے بی پی او میں 600 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سالانہ بنیادوں پر تربیت دی جائے گی ۔
وزیر اعظم نے کشمیر ی مائیگرنٹ سٹیٹ گورنمنٹ ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائشی سہولیات کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے سوبھاگیہ سکیم کے تحت ریاست کے صد فیصد گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے سری نگر میں پہنچتے ہی موٹر بوٹ میں جھیل ڈل کے اندرونی علاقے کا دورہ کیا اور اس آبی ذخیرے کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں سرپنچوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
اس سے قبل سری نگر پہنچنے پر وزیر اعظم کو ایس ایم سی کے میئر جنید عظیم متو ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان ، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی اور دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔

Comments are closed.