مودی کے کشمیر دورے کے موقعہ میر واعظ نظر بند

شہر کی ہر گلی ، ہر سڑک و نکڑ پر پوچھ گچھ اور ہراسانی کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول

سرینگر: حریت کانفرنس نے حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے اُن کی پر امن دینی و سیاسی سرگرمیوں پر طاقت کے بل پر قدقن عائد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر دورے کے موقعہ پر جس طرح پوری وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے، حریت پسند قائدین اور کارکنوں کو تھانہ و خانہ نظر بند کیا گیا ہے اور وادی خصوصاً سرینگر شہر کی ہر گلی ، ہر سڑک و نکڑ پر پولیس اور فورسز کے پہرے بٹھاکر لوگوں کی جامع تلاشی، پوچھ گچھ اور ہراسانی کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے وہ حکمرانوں کی صریحاً بوکھلاہٹ کو ظاہر کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہر ایسے موقعہ پر جب کسی بھارتی لیڈر کی کشمیر آمد ہو تو پوری وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرکے لاکھوں لوگوں کو یرغمال بنایا جاتا ہے اور عام لوگوں سمیت تجارت پیشہ ، طالب علموں کو شدید عذاب و عتاب کا شکار ہونا پڑتا ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے کے پیش نظر جس طرح فورسز اور پولیس نے عام لوگوں کو حفاظتی انتظامات کے نام پر ہراساں کرنے کا عمل شروع کیا ہے ،شہراوں پر گھنٹوں ٹریفک کی نقل و حمل کو مزدود بنایا گیا ہے، موٹر سائیکل سواروں کی بائیکیں زبردستی چھینی جارہی ہے ، عام لوگوں کو پوچھ تاچھ اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ، بیماروں کو بھی ہسپتال جانے پر مشکلات کھڑی کی گئی ہے وہ اس بات کا عکاس ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں فورسز کی موجودگی کے باوجود حکمران طبقہ خود کو نہ صرف غیر محفوظ تصاور کر رہا ہے بلکہ نہتے کشمیری عوام کو ہراساں اور پریشان کرنا ان کی روز مرہ کی سرگرمیوں میں شامل ہے ۔ بیان میں سینئر حریت رہنما جناب مختار احمد وازہ کو گرفتار کرکے تھانہ صدر اسلام آباد میں مقید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موصوف کو آئے روز گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں نظر بند کیا جاتا ہے اور اس طرح اُن کی پُر امن سرگرمیوں پر بلا جواز پابندی عائد کی جارہی ہے۔ اس دوران محبوس حریت چیئرمین جناب میرواعظ نے عوامی مجلس عمل سے وابستہ کئی افراد اور خاندان میرواعظین کے محبین جن میں تنظیم کے سرکردہ رکن جناب محمد شفیع خان کے برادر نسبتی حاجی گل محمد شیخ ساکنہ شیش باغ، شہید ظہور احمد سلاتھی ساکنہ حول کی بزرگ والدہ ، محمد اشرف کاشانی ساکنہ خانیار اور عبد الصمد کاکو ساکنہ بژھ پورہ کے انتقال پُر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جملہ مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھااپنی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ جناب میرواعظ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحومین کے بلند درجات اُن کی جنت نشینی اور جملہ پسمندگان کی صبر جمعیل کی دعا کی۔

Comments are closed.