نوجوان کی عسکریت پسند بن جانے کی خبر سوشل میڈیا پروائر یل

رشتہ داروں نے اسے گھرواپس لوٹ آنے کی جذ باتی اپیل کی

سرینگر/2 فروری /سی این ایس / نٹی پورہ سرینگر کے ایک نوجوان کی عسکریت پسند بن جانے کی خبر سوشل میڈیا پروائر یل ہونے کے بعد اسکے رشتہ داروں نے اسے گھرواپس لوٹ آنے کی جذ باتی اپیل کی ہے۔ سی این ایس کے مطابق نٹی پورہ سرینگر کے22سالہ لاپتہ نوجوان دانش حنیف کی بندوق لئے فوٹو جمعہ کی شام سے ہی سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہے۔دانش کی جو بندوق لئے تصویر سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہے ویڈیو میں اْس کے ایک ہاتھ میں قر آن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر کے مطابق دانش نے لشکر طیبہ نامی عسکری جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے۔دانش کے گھریلوذرائع کے مطابق اْس نے کبھی کسی احتجاجی مظاہرے میں شمولیت نہیں کی ہے اور نہ اْسے کبھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اْس نے بی کام کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تصویر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیدانش حنیف وانی 30دسمبر2018بروز جمعہ سے لاپتہ ہے۔اْس کے گھریلو ذرائع کے مطابق دانش نماز جمعہ کیلئے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا جس کے بعد ہم نے پولیس تھا نہ میں اس ضمن میں ایک گمشد گی کی رپورٹ درج کروائی ہے‘‘۔ انہوں نے کہاگذ شتہ رات مجھ پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑ ی جب ہمیں اس کے عسکریت پسند بن جانے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ ملی جہاں وہ اپنے ہاتھوں میں ایک بندوق اٹھا لیے تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ دانش کے عسکریت کی صف میں شامل ہونے سے ہمارے رشتہ دار اور دوست و احباب بھی کافی پریشان ہیں’’۔ اس کے گھر والوں نے جذباتی طو رپراس کی واپسی کیلئے روتے بلکتے ہو ئے کہا’’ کہ لوٹ آو اور ہماری جان لے لو، اس کے بعد چلے جانا، تم ہمیں کس کے سہارے چھوڑ گئے ہم دونوں میاں بیوی بری طرح سے ٹوٹ چکے ہیں۔ دانش حنیف کی والدہ نے بتا یا کہ آ پ ہمارے بوڑ ھا پے کے واحد سہارا ہو وہ تم سے بچھڑنا برداشت نہیں کرپائیں گے ہم سب تمہیں بہت پیار کرتے ہیں اب میر ی گود میں واپس آ جا ؤں میں تیر ے سر پر ہاتھ رکھ کر مرنا چاہتی ہوں‘‘۔ اسکی والدہ اور دیگر لوگوں نے بھی دانش کو واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے

Comments are closed.