رواں ماہ کے آخر میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ، بارشیں اور برفباری ہونگی /محکمہ موسمیات

دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری
سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3جبکہ دراس میں منفی 32ڈگری عبور کر گیا

سرینگر/28جنوری: گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل برفباری کے بعد دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر صوبہ کرگل کے دراس علاقے میں بھی شبانہ سردی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارات منفی 31ڈگری عبور کر گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جنوری مہینے کے آخر میں وادی میں برفبار ی کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی کی پیش گوئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ دن میں دھوپ نکلنے اور یخ بستہ ہوائیوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی جبکہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 13.8 اورگلمرگ میں منفی 12.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سردی کی شدت لداخ خطے کے کرگل علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرگل کے دراس علاقے کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 31.7ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ لداخ میں ردجہ حرارت منفی 14.3ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ وادی میں اس مہینے یعنی جنوری کے اختتام پر وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی ہے ۔ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں ۔

Comments are closed.