بھارت تمام پروسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پر امن تعلقات کا متمنی /وزیر اعظم ہند

ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نا ممکن ، قومی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گئے

سرینگر/28جنوری: ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت تمام پروسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پر امن تعلقات چاہتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں نیشنل کیڈیٹ کارپس ( این سی سی ) کے ایک دستے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک ملک کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن جو بھی دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا وہ اس ملک کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا’’ انسانیت خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کے لئے ان تمام ممالک کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے جو انسانت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں ان سب کو متحد کرنا ضروری ہے تب ہی ہم دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں‘‘۔انہوںنے کہا کہ ’اگر پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات کا خواہاں ہے تو اسے خود کو دہشت گرد سرگرمیوں سے الگ کرنا ہوگا‘۔نریندر مودی نے کہا کہ ’ ہمارے وہ پڑوسی جو تشدد، نفرت اور دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں وہ تنہا کھڑے ہیں اور انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے‘۔بھارت کے پڑوس میں سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شہریوں کی سلامتی انتہائی اہم ہے لیکن صرف ذاتی مفاد نہ ہماری ثقافت ہے اور نہ ہی ہمارا رویہ‘۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک ملک کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن جو بھی دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا وہ اس ملک کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا’’میں پاکستان کے لوگوں سے براہ راست کہنا چاہتا ہوں کہ کیا ہمیں غربت سے نہیں لڑنا چاہئے؟ کیا ہمیں ناخواندگی سے نہیں لڑنا چاہئے؟ کیا ہمیں بیماری سے نہیں لڑنا چاہئے؟ اگر ہم ان کے ساتھ مل کر لڑیں گے تب ہم جلد ہی جیت جائیں گے۔

Comments are closed.