سرینگر؍28 جنوری: اننت ناگ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ ڈی او ویری ناگ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ویری ناگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت صادق شاکساز ولد غلام حسن ساکنہ ویری ناگ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے کو روک کر اُس کی تلاشی لی ۔ چنانچہ دورانِ تلاشی مذکورہ شخص کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں گئیں۔اننت ناگ پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.