ویڈیو: ہندوارہ میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق، علاقے میں مظاہرے
مشتعل نوجوانوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ٹیر گیس شلنگ سے علاقہ لرز اُٹھا
سرینگر؍28 جنوری؍ جے کے این ایس؍ ہندواڑہ میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے فاریسٹ آفیسر کی ہلاکت کے ساتھ ہی تشدد بھڑک اُٹھا ، مظاہرین نے سڑکوں پر آکر فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ہندواڑہ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب فوجی گاری نے ایک کار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں فاریسٹ آفیسر کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں سوموار کو اْس وقت فوج کیخلاف مظاہرے بھڑک اْٹھے جب فوجی گاڑی نے ایک کار کو ٹکر مار کر اس میں سوار ایک فاریسٹ آفیسر کو جاں بحق کیا۔یہ واقعہ ضلع کپوارہ کے چوگل علاقے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق فوجی گاڑی نے جس کار کو ٹکر ماری اْس میں سوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاریسٹ پروٹکشن فورس ، اعجاز رسول وانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سوپور۔کپوارہ روڑ بند کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے مقام پر پہنچ گئی جس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔نمائندے نے بتایا کہ نوجوانوں اور سیکورتی فورسز کے درمیان کافی دیر تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.