پولیس لائنز بڈگام میں ہیڈ کانسٹیبل نے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا

گاندربل میں سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ دماغ کی نس پھٹ جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوا

؂سرینگر؍28 جنوری: پولیس لائنز بڈگام میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طورپر سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر گاندربل میں سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ دماغ کی نس پھٹ جانے کے نتیجے میں موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس لائنز بڈگام میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیع میر نے آج صبح سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔میر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں صدورا گاؤں کا رہنے والا تھا۔پولیس نے میر کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کی ہے۔ایس ایس پی بڈگام آمود ناگپوری نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر گاندربل میں 118بٹالین سی آر پی ایف میں تعینات اسسٹنٹ کمانڈنٹ روندر کمار ولد راما کمار ساکنہ اُتر پردیش دماغ کی نش پھٹ جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.