این ڈی اے مرکز میں 2019-20کا آخری بجٹ پیش ،بجٹ میں نئے ٹیکس عائدکر نے کے امکانات بہت کم ،دفاعی بجٹ میں اضا فہ کے امکانات / ماہر اقتصادیات

سر ینگر/ 27 جنوری: این ڈی اے حکومت اپنے پانچ سا لہ دور اقتدار کا 2019-20کا مالی بجٹ پیش کر نے جارہی ہے ماہراقتصادیات کئے مطابق بجٹ میں نئی ٹیکس عائد کرنے کے امکانات نہیں ۔دفاعی اخراجات میں 12-15%کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔کسا نوں ،سنعت کاروں اور سرمایہ لگانے والوں کیلئے خصوصی اسکیموں کا اعلان کیاجا سکتا ہے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق این ڈی اے کی مرکزی حکومت 2019-20کامالی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور یہ این ڈی اے حکومت کے پانچ سا لہ دور اقتدار کاآخری بجٹ ہوگا۔ ماہراقتصادیات کے مطابق اگر چہ مرکزی وزیرخزا نہ ارون جیٹلے نے بجٹ پیش کر نے سے پہلے کئی انجمنوں سنعت کاروں بڑی کمپنیوں کے منتظمین کے ساتھ صلاح مشورہ کیاتا ہم اس بات کے امکانات موجود ہے کہ 2019کے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران لوگوں کو اپنی طرف راغب کر انے کیلئے مرکزی وزیرخزا نہ نہ صرف نئے ٹیکس ادا کرنے سے گریز کرنے کی بھر پور کوش کریگے جبکہ کسانوں ،سنعت کاروں اور سرمایہ لگا نے والوں کیلئے خصوصی رعایتوں کا بھی اعلا ن کیاجاسکتا ہے ،ماہراقتصادیات کے مطابق وزیرخزا نہ شرت تر قی میں اضا فہ کرنیکی خا طر درآمداد اور بر آمداد کے علاوہ ایسی مصنوعات سے آ مدا نی کے وسا ئل بڑھانے کی کوشش کریگے جو عام لوگوں کی دس رس سے دور ہو ۔ماہرین کے مطابق 2019-20کے مالی بجٹ کے دوران وزیرخزا نہ فو جی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دفاعی بجٹ میں بارہ سے پندرہ فیصد اضافہ کرسکتے ہے تا کہ چین اور پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی دفاعی مہم کا مقا بلہ کیاجا سکے۔ ماہراقتصادیات کے مطابق 2019-20کے مالی بجٹ پیش کر تے وقت وزیرخزا نہ بینکوں سے لون حاصل کرنے والوں کو راحت دلا نے کااعلان بھی کرسکتے ہے اور ہوم لون کی رقم پان چلاکھ سے دس لاکھ روپے تک کرنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں ،ماہراقتصادیارت کے مطابق ملک کی شرت ترقی کو 8%سے اوپر لے جانے کی خاطر وزیرخزا نہ بر آ مداد پر ٹیکس عا ئدکرسکتے ہیں جبکہ ریل کرا یہ میں کسی بھی طرح کا اضا فہ نہ کرنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ،ماہراقتصادیا ت نے این ڈی اے حکومت کی جانب سے اپنے پانچ سا لہ دور اقتدار کی آخری بجت کو لوگوں کیلئے متوازن قرار دینے کا عندیہ ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ 2019کے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران لوگوں کواپنی طرف راغب کرا نے کی خاطر وزیرخزا نہ کئی اعلانات کر سکتے ہیں ۔

Comments are closed.