خواتین کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے سابقہ حکومت کافیصلہ منسوخ،کانگریس، پی ڈی پی اور کئی اور سیاسی پارٹیوں نے فیصلے پر بر ہمی کا اظہار کیا

سر ینگر/ 27 جنوری: خواتین کو بااختیار بن انے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پرھاؤ سرکار کے دعوے اسوقت کھوکھلے ثابت ہوگئے جب گور نر انتظا میہ نے ریاستی اسمبلی کی جانب سے خوا تین کو پروپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کے قا نون کو منسوخ کر کے خواتین کو بھی تین فیصد سٹیپ ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے کے احکامات صادر کئے ۔گور نرانتظا میہ کے اس فیصلے پر پی ڈی پی کانگریس اور دو سیاسی سماجی تنظیموں نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے گورنر اشاروں پرکام کررہے ہیں اور ایسے معاملات کے ساتھ مداخلت کر رہے ہے جو حساس ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔اے پی آ ئی کے مطابق ریاست کے گورنر این این ووہراہ نے ایس آر او 82جس کے تحت سابق پی ڈی پی بی جے پی کی مخلوط حکومت نے خوا تین کو پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ رکھنے کیلئے اسمبلی میں ایک قا نون پاس کر ایا جبکہ قا نون ساز کونسل میں بھی اس بل پر بحث مبحثہ کے بعد اس سے پاس کیا گیا اوراس سے قا نون بنا نے کیلئے گور نر کے پاس دستخط کیلئے روانہ کیاگیا تا ہم سابق گورنر این این ووہراہ نے اپنی تعیناتی کے دوران بل کو لٹکا کے رکھا جبکہ موجودہ گور نر ستیا پال ملک نے خواتین کو بااختیار بنا نے اور انہیں پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کے سابقہ حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر کے خواتین کوبھی پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کے زمرے میں لا کرانہیں سٹیپ ڈیوٹی ٹیکس تین فیصد ادا کر نے کے زمرے میں لایا ۔گورنر انتظا میہ کے اس فیصلے پر پی ڈی پی صدر محبو بہ مفتی پارٹی کے سینئرلیڈر ظفر منہاس نے کہا کہ عملاً ریاست کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے گورنر کے فیصلے پرشدید ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ جب اس بل کو اسمبلی میں پیش کیا گیا تو تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے اپنی تجویزات سامنے رکھ کراس بل کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ریاست میں خواتین کو مزیداختیارات دینے کی بھی وکالت کی ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر کے اس فیصلے سے ریاست کی کواتین کو بہتب ڑا ڈھچکہ لگ گیا ہے اور انہیں با اختیار بنا نے کی جو راہ اپنا ئی گئی تھی اس سے بھی نقصان پہنچا ہے ،کانٔگریس کے ترجمان اعلیٰ روندر شرما نے گورنر کے فیصلے پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستیا پال ملک جوریاست کے گورنر ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے پر کئی ایسے معملات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں جن کیساتھ ریاست کے لوگوں کے جز بات اوراحساسات جڑے ہوئے ہیں ۔گانگر یس تر جمان نے کہا کہ اگر چہ وقتی طور پر گورنر کے فیصلے پر عمل در آ مد ہو گی تا ہم اسمبلی الیکشن کے بعد ان کے فیصلے کومنسوخ کر کے خواتین کو پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے سے پھرمثتنیٰ رکھا جائے گا۔

Comments are closed.