سرینگر /27جنوری : 26جنوری کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو پیش نظر اگرچہ بانہال بارہمولہ ریل سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال ہوئی۔ سی این آئی کے مطابق26جنوری کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سنیچروار کو بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس بند ہی رہی ۔ ایک دن کی معطلی کے بعد اتوار کی صبح ریل سروس دو بارہ بحال کی گئی جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ ریلوئے کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس ایک دن تک بند رہی تاہم آج گرین سگنل ملنے کے بعد اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال 2016سے ریل خدمات کی معطلی اب معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ ریلوئے کی طرف سے وادی کشمیر میں ریل خدمات شروع کی گئی تھی تاکہ مسافروں کو آسانی ہو جائے تاکہ اب ریل سروس کی روز بروز معطلی انکے لئے درد سر بن گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.