شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ہلکی دھوپ کھلنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی
سرینگر /27جنوری : شہر سرینگر وادی کے دیگر اضلاع میں آج صبح ہلکی دھوپ کھلنے سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ہے جبکہ عصر کے بعد مطلع پھر ابر آلود رہا تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری کے ابتدائی دنوں تک دن بھی ہلکی دھوپ رہ سکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںآج اتوار کی صبح سے ہی ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس جبکہ شمالی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی مطلع صاف رہا اور چند گھنٹوں تک دھوپ نکلی تاہم بعد از عصر مطلع پھر ابرآلود رہنے کی وجہ سے سردی میں پھر سے معمولی سی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ وادی میں گذشتہ تین ماہ سے جاری شدیدسردی نے اہلیان وادی کو شدید تکالیف میں دھکیل دیا ہے ۔ سردی میں تین ماہ تک مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں کئی بیماریوں نے جنم لیا ۔ جبکہ رواں موسم سرماء نے گذشتہ چار دہائیوں کے تمام ریکارڈ مات دئے ۔ رواں موسم میں آدھ درجن سے زیادہ بار برفباری ہوئی جس نے وادی کا زمینی اور فضائی رابطہ کئی دفعہ بیرون دنیا سے منطقع کرایا ۔خرابی موسمی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی پیدا ہوا۔ ادھر آج اتوار کے روز شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں صبح سے ہی ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی، بعد از عصر ایک بار پھر مطلع ابرآلود رہا جس کے نتیجے میں سردی میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ واضح رہے کہ وادی میں شدیدبرفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور اشیاء ضروریہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بازاروں میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سبزی اور دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں وادی خاص کر شہر سرینگر میں گوشت ، مرغ اور انڈے نایاب ہوچکے ہیں اور شہر سرینگر میں قصابوں کے تمام دکانات بند پڑے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments are closed.