گزشتہ ایک ہفتے سے لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری کا سلسلہ جاری

ہند پاک افواج ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ، کوئی جانی نقصان نہیں ، لوگوں میں خو ف و ہراس

سرینگر /27جنوری : ہند پاک کے مابین کشیدگی کے بیچ اتوار کو ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری ہوئی۔جموں کے پونچھ اور جواجوری ضلع میں مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تناؤ وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ اتوار کو نوشہرہ سیکٹر میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے اس کا م اثر انداز میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس نے گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔آر پار دونوں ممالک کی افواج کو ہوئے جانی نقصان کے بعد حد متارکہ پر صورتحال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔جموں کے پونچھ اور جواجوری ضلع میں مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔

Comments are closed.