کڑے سیکورٹی انتظامات کے بیچ ریاست بھر میں یوم جمہو ریہ کی تقاریب منعقد،جموں میں گورنرنے قومی جھنڈا لہراکر مارچ پاسٹ پر سلامی لی

سرینگر?26جنوری: سخت سیکورٹی انتظامات ، اور ہڑتا ل کے بیچ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی گئیں۔ریاست میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی جہاں پر ریاست کے گورنر ستہ پال ملک نے قومی جھنڈا لہرایا۔ادھر سرینگر کے تاریخی بخشی سٹیڈیم میں گورنر کے مشیر نے قومی جھنڈا لہراکر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔سی این ایس کے مطابق مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقدہ اس تقریب میں گورنر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں فوج، سرحدی حفاظتی فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے مرد و خواتین، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جے اینڈ کے فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جے اینڈ کے فارسٹ پروٹیکشن فورس، سابق فوجیوں، این سی سی، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس، فوج ، بی ایس ایف، ریاستی پولیس، آرمڈ پولیس کے چاک و چوبند دستوں کے علاوہ سکولی بچوں نے شرکت کی۔۔اس تقریب میں سابق ارکان قانون ساز کونسل واسمبلی ، ریاستی ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سول و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، فوج کے افسران، سیاسی و سماجی کارکنوں، معزز شہری، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عام لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مقامی سکولوں سے تعلق رکھنے والے سینکٹروں طْلباء4 نے قومی یکجہتی کے موضوع پر مختلف رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے۔ کئی سکولی بچوں نے’’ بھارتیم‘‘ اور سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹرس بن تالاب جموں کے جوانوں نے’’ کھرگم‘‘ پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا اور دادِ تحسین حاصل کی۔فوج کے جوانوں نے فوجی ہتھیاروں و سازو سامان، ائیر فورس نے ہوائی کرتب اور جموں وکشمیر کے جانبازوں نے موٹر سائیکوں پر کرتب دکھائے۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر اْن کا حوصلہ بڑھایا۔ملک کے باقی ریاستوں کی طرح آج وادی کشمیرکے سرینگر کے تاریخی بخشی سٹیڈیم میں یوم جمہوریہ ء4 کی تقریبات منائی گئیں۔ گورنر کے مشیر نے قومی جھنڈا لہراکر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں جموں وکشمیر پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف،سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس،بی ایس ایف،جموں وکشمیر لیڈیز پولیس،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،فارسٹ پروٹیکشن فورس،این سی سی کیڈٹس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلب? وطالبات نے حصہ لیا۔تقریب میں ضلع کمشنر سرینگر ،آئی جی پولیس،انتظامیہ اور پولیس کے سینئر آفیسران کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقعے پر مختلف سکولوں کے طلب? وطالبات کے علاوہ محکمہ اطلاعات،تعلیم،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس،کلچرل اکاڈمی کے فنکاروں کی طرف سے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے۔ادھر وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر بھی ایسی ہی تقریبات کا انعقاد کیاگیا

Comments are closed.