ویڈیو: 26جنوری کے موقعہ پر کھنمو سرینگر میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپ ، مقامی ،غیر ملکی جنگجو ساتھی سمیت جاںبحق

جھڑپ کے بعد پلوامہ اور کھنمو میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ، کئی مضروب ، انٹر نیٹ خدمات بھی معطل

 

سرینگر؍26؍جنوری؍ سی این آئی 26جنوری کے موقعہ پر سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنمو میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئی مختصر خونین معرکہ آرائی میں دو جیش جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں کئی فورسز اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی خبر پھیلتے ہی کھنمو اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں میں کئی افراد مضروب ہو گئے جبکہ ضلع پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات منقطع کی گئی۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوںجنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کی گئی جبکہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق کھنمو سرینگر میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ،، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ سنیچروار کی اعلیٰ صبح علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج اس وقت سنائی دی جب تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی ۔ جس کے ساتھ ہی فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برستی بارش اور برفباری کے بیچ فوج نے جنگجوئوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی جس کے جواب میں جنگجوئوں نے پولیس و فوسز پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور جدید ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی فورسز نے پورے علاقے میں سخت ناکہ بندی کی اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان کچھ منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی گولی باری میں فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسی دوران جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعش بر آمد کی گئی جن میں سے ایک کی شناخت ثاقب شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکنہ آری ہل پلوامہ جبکہ دوسرے کی شناخت غیر ملکی کے بطور ہوئی اور دونوں کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولی باود ضبط کیا گیا ۔اسی دوران جونہی جھڑپ میں دو جنگجو کی ہلاکت کی خبر کھنمو اور پلوامہ میں پھیل گئی تو نصف درجن مقامات پر برستی بارش اور برفباری کے بیچ نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جونہی مقامی جیش جنگجو کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے خراب موسمی صورتحال کا پراہ کئے بغیر آری ہل کی طرف رخ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران انتظامیہ نے افواہوں کی روکتھام کیلئے سرینگر اور پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی ۔

Comments are closed.