بھارت نے گذشتہ 70برسوں کے دوران کافی مشکل مراحل طے کئے / پرنب مکھرجی

ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں بہت آگے نکل چکا ، پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں

سرینگر؍26؍جنوری: سابق صدر ہند پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت تیز تر ترقی کی دوڑ میں آگے نکل چکا ہے اور گذشتہ 70برسوں کے دوران بھارت نے کافی مشکل مراحل طے کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور بہتر رشتے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کا دور قائم ہو۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سابق صدر ہند پرنب مکھرجی کو آج بھارت کے سب سے بڑے اعزاز رتن ایورڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقعے پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سابق صدر ہند پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ مل کر ترقی کی منازل طے کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوجائے ۔پرنب مکھرجی نے کہا کہ بھارت تیزتر طرقی کی دوڑ میں بہت آگے نکل چکا ہے جس میں یہاں کے مزدوروں ، کسانوں اور نوجوانوں کی محنت کارفرماء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 70برسوں کے دوران بہت بڑے مسائل و مشکلات کے مراحل طے کئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت آج جہاں پر کھڑا ہے اُہاں تک پہنچنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے کافی محنت کی ہے ۔ پرنب مکھرجی نے کہا کہ بھارت ایک پُرامن ملک ہے اور یہاں کی سبھیتا دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں بھائی چارہ ہے یہاں پر ہر طبقہ اور ہر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں بھی بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہئے ۔

Comments are closed.