ایس اے سی نے ڈوڈہ میں کے وی سکول قایم کرنے کیلئے اراضی کی تفویض کو منظوری دی

جموں :ریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈوڈہ میں ایک کیندر ودھیالیہ قایم کرنے کیلئے جودھ پور گاؤں میں 100 کنال اور 14 مرلہ اراضی کو تفویض کرنے کو منظوری دی گئی ۔
جودھ پور میں کیندریہ ودھیالیہ قایم کرنے سے وہاں کے طلاب کو معیاری تعلیم کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔
ریاستی حکومت ریاست کے تمام ضلعوں میں جواہر نوودیا ودھیالیہ اور کیندریہ ودھیالیوں کا جال بچھانے کی متمنی ہے تا کہ دور دراز علاقوں میں بھی طلاب کو سی بی ایس ای تعلیم کی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے مرکزی سرکار سے مختلف اضلاع میں اضافی کیندریہ ودھیالیہ اور جواہر نوودھیا ودھیالیہ کھولنے کی درخواست کی ہے ۔
نمبر

Comments are closed.