جموں:ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران آئی سی ڈی ایس سکیم کے تحت سپلی مینٹری خوراک حاصل کرنے کیلئے غیر مرکوز پالیسی کو منظوری دی گئی تا کہ اس سکیم کی عمل آوری میں زیادہ سے زیادہ شفافیت اور جوابدہی لائی جا سکے ۔ یہ پالیسی سال 2019-20 سے لاگو ہو گی ۔
نئی پالیسی کو پنچائتی راج اداروں کو دئیے گئے اختیارات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے ۔ نئی پالیسی کے مطابق غذائی اجناس حلقہ ، پنچائیتوں اور میونسپل وارڈ سطحوں پر خریدی جائیں گی ۔ یہ پالیسی تمام متعلقین کی تجاویز اور کیرلہ ، اتر کھنڈ اور اُڑیسہ میں موجود ماڈلوں کے تجزیے پر مبنی ہیں ۔
آنگن واڑی سطح پر غذائی اجناس پنچائتی راج اداروں کی نگرانی میں خریدی جائیں گی ۔
ضلع سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی ضلع ترقیاتی کمشنر کی نگرانی میں ماہانہ کی بنیادوں پر آئی سی ڈی ایس سکیم کے مختلف پہلوؤں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا کرے گی ۔
واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے آئی سی ڈی ایس کے معیار میں معقولیت لانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی کی عمل آوری کے ذریعے سے 6 برس تک کے عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.