سرینگر؍25 جنوری؍ جے کے این ایس؍ عسکریت پسندوں نے شام دیر گئے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں قائم بینکر پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق سوپور میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب عسکریت پسندوں نے 179بٹالین سی آر پی ایف بینکر پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرنیڈ حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلا ش شروع کی ہے۔
ایس پی سوپور جاوید اقبال کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا ہے تاکہ دھماکہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ تھا یا کسی شر پسند نے پٹاخے تو نہیں چھوڑے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ کل ہی پولیس چیف دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ تھا کہ بارہ مولہ ضلع کو عسکریت پسندوں سے پاک کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.